پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد خوشخبری مل گئی ، تفصیل اس خبر میں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا 252پوائنٹس کے اضافے سے مثبت اختتام ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ252پوائنٹس کے اضافے سے 30ہزار467کی سطح پر بند ہوئی۔
کاروبارکے دوران مارکیٹ کی بلندترین سطح 30,550جبکہ کم ترین سطح 30 ہزار 11 پوائنٹس رہی۔ آج مارکیٹ میں مجموعی طور پر 261 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا- 139کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 98کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔