سونے کی قیمتوں میں کمی ڈالر کی قیمت بھی گر گئی، جانیے اس خبر میں

ملک میں سونے کی قیمتوں میں 1ہزار روپے کی مزید کمی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ۔
صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 1ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 88ہزار پر آ گیا۔ اس طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857روپے کمی سے 75ہزار446 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا38ڈالر کی کمی سے 15سو5ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
کرنسی مارکیٹ انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 6پیسے کی معمولی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 156.32کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر10پیسے کے اضافے سے 156 روپے 60 پیے پر بند ہوا۔