سوئی سدرن کمپنی نے روٹی تندور صارفین کو خوشخبری سنادی

حکومت نے روٹی تندور صارفین کے لئے گیس کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق اب تندور صارفین سے یکم جولائی سے پہلے والی قیمت چارج کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پراس سلسلے میں گیس کے روٹی تندور کے بڑھائے گئے ٹیرف کو واپس لیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد روٹی تندور صارفین کیلئے یکم جولائی 2019 سے پہلے کا ریٹ بحال ہو گیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان شہباز اسلام نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ جن اسپیشل کسٹمرز (تندور) والوں کو ایس ایس جی سی کے بل یکم جولائی سے موصول ہوئے ہیں وہ اپنے بل کی کریکشن کے لئے ایس ایس جی سی افسز سے رابطہ کریں۔ جہاں اپنے معزز صارفین کو یکم جولائی سے پہلے والے ٹیرف کے حساب سے گیس بل بلا تعطل ایڈجسٹ کیا جائے گا۔