کیا واقعی نواز شریف کو جیل میں حکومت کرنے کی پیشکش کی گئی ہے مگر کہاں کی؟ بڑی خبر آگئی

تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہاہے کہ ن لیگ سے ڈیل کی اطلاعات موجود ہیں ، بڑی بڑی شخصیات نے نواز شریف سے جیل میں ملاقات کرکے ان کو پنجاب کی حکومت کی پیشکش کی ہے ۔
محمل سرفراز نے کہا ہے کہ ڈیل کی اطلاعات آرہی ہیں ، میری اطلاع کے مطابق نواز شریف سے جیل میں بڑی بڑی شخصیات ملی ہیں اور ان کو مختلف پیشکشوں کے ساتھ یہ بھی کہا گیاکہ آپ کو پنجاب کی حکومت بھی دی جاسکتی ہے۔
محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ جیل میں نواز شریف ابھی تک ان پیشکشوں کو نہیں مانا اور ان کا مطالبہ ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن کروائے جائیں۔