کیا مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری ممکن؟ آزادی مارچ کی قیادت کیلئے اہم نام سامنے آگئے

جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ میں اپنی ممکنہ گرفتاری کے بعد مارچ کی قیادت کیلئے ناموں پر غور شروع کردیا۔
واضح رہے کہ جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں حکومت کیخلاف آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے، مولانا فضل الرحمان نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے بعد مارچ کی قیادت کیلئے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے بعد قیادت کیلئے 5ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا غفور حیدری، اکرم درانی، مولانا عطا الرحمان، علامہ راشد خالد سومرو، مولانا اسد محمود کے نام بھی زیر غورہیں۔
مولانا فضل الرحمان کی ممکنہ گرفتاری کے بعد مولانا غفور حیدری مارچ کی قیادت کر سکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری یا نظر بندی کی صورت میں پہلی، دوسری، تیسری قیادت کمانڈ کرینگے۔ قریبی ذرائع مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ گرفتاری ہو یا نظر بندی کسی بھی صورت میں آزادی مارچ ملتوی نہیں ہوگا۔