نیشنل سیونگ اسکیموں پر شرح منافع برقرار، نوٹیفیکیشن جاری

وزارت خزانہ نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع برقرار رکھا اور نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق قومی بچت اسکیموں کا شرح منافع تبدیل نہیں ہوگا اور یکم ستمبر 2019 سے ڈیفنس سرٹیفیکٹ کا منافع 13.09 فیصد برقرار ہے۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ بہبود اور پینشن سرٹیفیکٹ کا 14.76 فیصد منافع ہے جب کہ ریگولر اور اسپیشل سرٹیفیکٹ کا منافع 12.96 اور 12.70 فیصد برقرار ہے۔