انسانیت سوز واقعہ: بیوی نے شوہر کو قتل کر کے شناخت مٹانے کے لیے انگلیوں کے پورے کاٹ دیئے

پولیس نے سلطان علی شاہ کے قتل کے الزام میں اس کی بیوی اور سالے کو گرفتار کرلیا۔
لاہور کے علاقے سندر سے چند روز قبل ایک شخص کی لاش ملی تھی جس کی شناخت سلطان علی شاہ کے نام سے ہوئی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو گلا گھونٹ کر مارا گیا اور اس کے انگلیوں کے پورے کاٹ دیئے گئے تھے۔
سندر انویسٹی گیشن پولیس نے تفتیش کے دوران ملنے والے شواہد اور بیانات کی روشنی میں مقتول کی بیوی سمعیہ اور سالے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سلطان علی شاہ کو تیسری شادی کرنے کی رنجش پر اس کی دوسری بیوی سمعیہ نے اپنے بھائی وسیم الحسن کی مدد سے قتل کیا۔
سمعیہ نے اپنے بھائی وسیم الحسن کی مدد سے اسے دودھ میں نشہ آور گولیاں دے کر سلا دیا اور اسی حالت میں گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا، بعد ازاں مقتول کی نعش گاڑی میں ڈال کر گڑھے میں پھینک دی، اس سے قبل ملزمان نے سلطان علی شاہ کی شناخت مٹانے کے لیے اس کی انگلیوں کی پوریں کاٹ دیں تاکہ اس کی انگلیوں کے نشانات کی مدد سے پہچان ہوسکے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔