اسرائیل وادی اردن کو ضم کرنے سے باز رہے، روس کی سخت تنبیہ

نتین یاہو کے اشتعال انگیز بیان سے تناؤ میں اضافہ روس بھی اسرائیل کی مخالفت میں بول پڑا روس نے انتباہ کیا ہے کہ نتین یاہو کے اشتعال انگیز بیان سے تناؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
روس نےخبر دار کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں وادی اردن کواسرائیل میں ضم کرنے کے اعلان سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے اسرائیلی منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیل اور اس کے عرب ہمسایہ ممالک کے مابین امن منصوبے کی امیدوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے وادی اردن کو پارلیمانی انتخابات کے بعد اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 
روسی حکومت کا کہنا تھا کہ یک طرفہ اقدامات سے دو ریاستی حل کو بری طرح نقصان پہنچ سکتا ہے۔