فوجی ڈپو میں دھماکے، متعدد زخمی

شمالی قبرص میں ہونے والے دھماکوں نے فوجی ڈپو کو ہلا کر رکھ دیا، متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
شمالی قبرص میں ہونے والے دھماکوں نے فوجی ڈپو کو ہلا کر رکھ دیا ،، اس کے بعد کیرنیا شہر کے قریب واقع ایک فوجی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی،،جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
قبرصی وزیر خارجہ کورڈٹ اوسیریسی نے کہا کہ ساحلی شہر کیرنیا کے مشرق میں واقع فوجی زون میں دھماکوں کے بعد علاقہ بند کردیا گیا۔
جزیرے کے کچھ حصے میں آگ پر قابو پالیا گیا، جبکہ تفتیشی ٹیموں نے اپنا کام شروع کر دیا۔