محسن خان ہیڈ کوچ نہ بن سکے مگر کونسا اہم عہدہ مل گیا؟؟؟ اہم خبر آگئی

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر محسن خان اب قومی ٹیم کے منیجر کی پوسٹ کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے ہیڈ کوچ کیلئے بھی درخواست دی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں انٹرویو کیلئے بھی بلایا لیکن مصباح الحق کو چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا جس پر محسن خان کی ناراضگی بھی سامنے آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے چند روز قبل محسن حان سے بات کی اور امکان ہے کہ انہیں بورڈ میں اہم ذمہ داری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر قومی ٹیم کا منیجر بننے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں تاہم اس عہدے کے بارے میں اعلان چند روز میں ہونا ہے۔ ماضی میں محسن خان کے مصباح الحق سے تعلقات اچھے رہے تھے۔ پاکستان نے 2012ءمیں ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا تو محسن خان کوچ اور مصباح الحق کپتان تھے۔