پولیس گردی کا ایک اور واقعہ، اس دفعہ مقدس پیشے سے تعلق رکھنے والے پولیس کے نشانے پر

سندھ پولیس کااپنے مطالبا ت کے حق میں احتجاج کرنیوالے اساتذہ پر لاٹھی چار ج، شیلنگ ، واٹرکینن کا استعمال ، 10سے زائد اساتذہ کوحراست میں لے کر تھانے منتقل کردیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میںپولیس نے وزیراعلیٰ ہاﺅس کی طرف جانے کی کوشش کرنیوالے اساتذہ پرلاٹھی چار ج ، شیلنگ ، واٹر کینن کا استعمال کیا اور 10سے زائد اساتذہ کوحراست میں لے لیا ۔ پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے اساتذہ وزیر اعلیٰ ہاﺅس کی طرف بڑھنے سے روک دیا ۔ اساتذہ نے دین محمدو فائی روڈ پر دھرنا دیدیا ہے ۔
واضح رہے کہ آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنیوالے اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے تھے ، اس دوران جب اساتذہ نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس کی جانب سے ان کوروکنے کیلئے سخت کارروائی کی گئی ۔