امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، خبردار کر دیا گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں سعودی عرب کو دفاع میں مدد کی پیشکش کردی۔
ترجمان وائٹ ہائوس کے مطابق صدر ٹرمپ نےسعودی ولی عہد سے مشرقی وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔
ٹرمپ نےاس موقع پر آرمکو آئل تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ شہر ی علاقوں اور انفراسٹرکچر پر حملے سے کشید گی اور عدم اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اس طرح کی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتاہے۔
ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہاکہ امریکا نے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے ،عالمی آئل مارکیٹ کے استحکام اور سپلائی یقینی بنانے کےلیے پرعزم ہے۔