خواتین جائیں تو جائیں کہاں، سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ اور 10 گرام کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، 700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 87200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 74760 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی بازار میں سونا 15 امریکی ڈالر مہنگا ہو کر 1504 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔