نواز شریف سے ڈیل ہورہی ہے یا نہیں؟ وزیر داخلہ نے اندر کی بات بتا دیا

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ڈیل کی افواہیں غلط ہیں کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے نہ حکومت کو پتہ ہے۔
سول سیکریٹریٹ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کیس قومی احتساب بیورو (نیب) میں ہے اس بارے میں نیب کو پتہ ہے کہ کیا کرنا ہے حکومت کا اس سلسلے میں کوئی کام نہیں۔گرفتاریوں پر اپوزيشن کی طرف سے ٹف ٹائم دینا کوئی معنی نہيں رکھتا، جنہوں نے گاجریں کھائی ہیں انہی کے پیٹ میں درد اٹھتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیب اپنا کام آزادانہ کررہا ہے جس کسی نے بھی ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے اسے حساب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری سے کچھ نہیں ہوگا جو غلط کام کرتا ہے وہ قانون کو جواب دہ ہے۔