خورشید شاہ بالکل فٹ، پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کردیا اب اگلا ٹھکانہ کہاں ہوگا؟ اہم خبر آگئی

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت بہتر ہو گئی، میڈیکل بورڈ نے خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کردیا ، ڈاکٹرز نے خورشید شاہ کو سکھرمنتقلی کیلئے فٹ قراردے دیا۔
خورشید شاہ کو نیب راولپنڈی آفس منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی طبیعت بہتر ہو گئی، میڈیکل بورڈ نے پی پی پی رہنما کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا، خورشید شاہ کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے، میڈیکل بورڈ نے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر کیا۔
رپورٹس کے مطابق خورشید شاہ کا شوگر و بلڈپریشر معمول کے مطابق ہے، رکن قومی اسمبلی کے دل کی دھڑکن اور معدہ معمول کے مطابق کام کررہاہے، میڈیکل بورڈ نے خورشید شاہ کو دوائیں تجویز کردیں، ڈاکٹرز نے خورشید شاہ کو سکھرمنتقلی کیلئے فٹ قرار دے دیا۔ خورشید شاہ کو شام 7 بجے کی پرواز سے سکھر منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ خورشید شاہ 21 ستمبر تک راہداری ریمانڈ پرنیب کی تحویل میں ہیں، پی پی پی رہنما کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا۔