ٹرمپ مغروریت کے نشے کا شکار، کھڑے کھڑے ایران کیساتھ کیا کرسکتا ہے؟ اہم خبر آگئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے، ایران کے مرکزی بینک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ کسی بھی ملک پر نافذ کی جانے والی سخت ترین پابندیاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر میں چاہوں تو کھڑے کھڑے ایران کے 15مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہوں۔صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں آپ کے سامنے ایسا کرسکتا ہوں لیکن اس سے سب ختم ہوجائے گا، پھر آپ کے پاس رپورٹ کرنے کیلئے ایک بڑی سٹوری آجائے گی۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایران پرحملہ نہ کرنےکا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط آدمی کی پہچان یہی ہے اور جو بات آپ کو مضبوط ثابت کرتی ہے وہ یہی ہے کہ آپ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔