دبئی ایئرپورٹ کے نزدیک مشتبہ ڈرون سے ہر طرف ہلچل اور خوف و ہراس، پروازوں کا رخ تبدیل

دبئی ایئرپورٹ کے نزدیک مشتبہ ڈرون اڑنے کی اطلاعات ہیں، مشتبہ ڈرون اڑتا دیکھ 2 پروازوں کا رخ دوسرے ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ کے نزدیک مشتبہ ڈرون اڑتا دیکھا گیا ہے۔
جس کے باعث انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے والی 2 پروازوں سنگاپور سے آنے والی ایمریٹس ای کے433 اور دہلی سے آنے والی ای کے511 کا رخ دوسرے ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔
دونوں پروازوں کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی ورلڈ سنٹرل اور شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ کو کلیئرنس کیلئے ساڑھے 12 بجے بند کیا گیا۔
ایئرپورٹ کو 15 منٹ تک بند رکھا گیا۔ لیکن سیکیورٹی خدشات اور خوف وہراس کی صورتحال کلیئرہونے کے بعد ایئرپورٹ کو پروازوں کو کھول دیا گیا ہے۔