امریکہ میں مودی کاخطاب، فضاء کشمیر بنے گا پاکستان اور ”گومودی گو“ کے نعروں سے کیسے گونج اٹھی؟ پڑھیں اس خبر میں

ہیوسٹن میں دہشتگرد مودی کے خطاب کے موقع پر بڑا احتجاجی مظاہرہ، فضاء” کشمیر بنے گا پاکستان “ اور ”گومودی گو“ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ، مظاہرین میں سکھ ، کشمیری اور بھارتی مسلمان بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہیوسٹن میں بھارتی دہشتگردی وزیر اعظم نریندرا مودی کے خطاب کے موقع پر امریکہ میں مقیم ، پاکستانی اور کشمیری مسلمانوں کی جانب سے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔
مظاہرین میں سکھ اور بھارتی مسلمان خواتین اوربچے بھی شامل تھے ۔ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور بھی مودی کے خلاف احتجاج میں پیش پیش رہے۔
فاشسٹ مودی کے خطاب کے موقع پر مظاہر ین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مودی کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔
مظاہر ین نے اس موقع پر ”کشمیر بنے گا پاکستان “اور ”گومودی گو“کے فلک شگاف نعرے لگائے جن سے ہیوسٹن کی فضائیں گونج اٹھیں۔