شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی طویل ملاقات، اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے حوالے سے بہت بڑا فیصلہ، اب ہو گا کیا؟ پڑھیں اس خبر میں

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے حوالے سے کسی بھی قسم کی یقین دہانی نہ کراسکے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی جس میںاسلام آباد لاک ڈاﺅن کے حوالے سے مشاورت کی گئی لیکن شہباز شریف کوئی بھی یقین دہانی کرانے سے گریز کرتے نظر آئے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ ابھی آپ کے دھرنے میں شرکت کیلئے ہاں نہیں کرسکتا، دھرنے میں شرکت کے حوالے سے میاں صاحب سے پوچھ کر فیصلہ ہوگا۔