ایران کے وزیر خارجہ نے غاصب ملک امریکا کی کیسے بولتی بند کروا دی؟ جان لیں اس خبر میں

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کا شام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس کی وہاں موجودگی کا کوئی جواز بنتا ہے، امریکا ایک غاصب ملک ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےاپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امریکہ ایک غاصب ملک ہے جس کا شام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس کی وہاں موجودگی کا کوئی جواز بنتا ہے۔
محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ شام میں قیام امن کا حصول اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی صرف شام کی سالمیت اور شامی عوام کا احترام کرنے سے ممکن ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آدانا مفاہمت نے ترکی اور شام کیلئے ایک فریم ورک مہیا کردیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس حوالے سے تعاون کیلئے تیار ہے۔