ن لیگ کی رہنما مائزہ حمید نے عمران خان حکومت سے متعلق کیسا انکشاف کر دیا؟ جانیے اس خبر میں

ن لیگ کی رہنمامائزہ حمید نے کہاہے کہ عمران خان سو دن کی بات کرتے تھے لیکن اب تو 13ماہ ہوگیا ہیں اور صورتحال یہ ہے کہ حکومت کے اتحادی کہہ رہے ہیں کہ ہماری جان چھوڑ دو۔
مائزہ حمید نے کہا ہے کہ عمران خان سو دن کی بات کرتے تھے لیکن اب تو 13ماہ ہوگئے ہیں اور صورتحال یہ ہے کہ حکومت کے اتحادی کہہ رہے ہیں کہ ہماری جان چھوڑ دو۔
مائزہ حمید کا کہنا تھاکہ ڈینگی سے 25بچے لاہور میں مارے گئے ہیں ، ان کاجواب کون دے گا ؟ ڈینگی سے لوگوں کی اموات ہورہی ہیں ، بات اب لنگر خانوں سے غسل خانوں تک آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہاہے کہ واش روم صاف کرنا ہمارا مشن ہے ، پھر یہ بات کرتے ہیں کہ تیرہ ماہ میں یہ کام نہیں ہونے والا لیکن تیرہ ما ہ میں یوریا کھاد کی قیمت ڈبل سے ٹرپل کردی گئی ہے ۔