سری لنکا کی کلین سوئپ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی عجیب منطق، آخر ماجرا ہے کیا؟ جان لیں اس خبر میں

چیف سلیکٹر و کوچ مصباح الحق نے کہاہے کہ میں نے ٹیم کا انتخاب کیا تھا، شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، ہم سری لنکا کو کمزور ٹیم سمجھ رہے تھے۔

سری لنکن ٹیم کے ہاتھو ں وائٹ واش کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ہوم گراﺅنڈ میں بھی اچھا کھیل پیش نہیں کیا ، میں نے سیریز میں نئے لڑکے کھلانے کا کہاتھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سری لنکا کو کمزور ٹیم سمجھ رہے تھے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں ، میں نے ٹیم کا انتخاب کیا ہے اور میں جوابدہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود نمبر ون سمجھ رہے تھے لیکن سری لنکا نے اچھا کھیلا ہے۔