مسلم لیگ ن کا آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ ایک بار پھر التوا کا شکار, اندرونی خبر سامنے آگئی

مسلم لیگ ن کا آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ ایک بار پھر التوا کا شکار ہو گیا،صدر ن لیگ شہبازشریف کی آج نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ہونے والی ملاقات موخر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے ،سابق وزیراعظم کے اہلخانہ ان سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کریں گے ،صدر ن لیگ شہبازشریف نے بھی آج نوازشریف سے اہم ملاقات کرنا تھاجس میں آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ ہوناتھا،شہبازشریف نے نوازشریف کومارچ سے متعلق پارٹی سفارشات پیش کرناتھیں اورنوازشریف نے پارٹی کوفیصلے سے آگاہ کرناتھا.
تاہم مسلم لیگ ن کافیصلہ ایک بارپھرالتواکاشکارہو گیا،شہبازشریف کی آج نوازشریف سے ملاقات موخرہو گئی ،شہبازشریف کمردرد کے باعث آج نوازشریف سے ملاقات نہیں کرسکیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرزنے شہبازشریف کوآرام کامشورہ دیا ہے۔