تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے ایسی کیا بات کر دی جسے سن کر ہر ایک کو غصہ آ جائے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ مانتا ہوں کیچ چھوڑا لیکن اس کا ٹیم کو نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں صورتحال کے مطابق بیٹنگ کیلئے آیا تھا، اگر میدان میں کھلاڑی پرفارم نہیں کررہے تو مینجمنٹ کا قصور نہیں ہوتا، اچھا برا وقت سب پر آتا ہے، ہم اچھا نہیں کھیل رہے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بطور کپتان اور ٹیم اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، کھلاڑی وہی ہیں ممکن ہے آئندہ بھی کھلاڑی وہی ہوں،بس کلک نہیں کررہے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ فیلڈنگ سب کے سامنے ہے، 4 آوٹ کے بعد اتنے رنز نہیں ہونے چاہیے تھے۔