مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کس بات سے لا علمی کا اظہار کر دیا؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نوازشریف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو لکھے گئے خط کی مجھے کوئی خبر نہیں ، پارٹی رہنماﺅں کی تمام آرانواز شریف تک پہنچا دی گئی ہیں ،نواز شریف فیصلہ کریں گے ، سب کوقبول ہوگا ۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے ساتھ کوئی ماجرا نہیں ہوا ، ان کی کمر میں درد کامسئلہ ہے جوکافی عرصے سے ہے ، کل اجلاس میں بھی ان کوکمر دردتھی لیکن جو پارٹی رہنماﺅں کے اجلاس میں جو سفارشات کی گئی تھیں ، وہ شہباز شریف نے نواز شریف تک پہنچا دی ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو لکھے گئے خط کی مجھے کوئی خبر نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماﺅں کی تمام آرانواز شریف تک پہنچا دی گئی ہیں اور جونواز شریف فیصلہ کریں گے ، اس پر عمل کیا جائیگا ۔