نوجوان طبقہ اب ہوجائے تیار، بےروزگاری کی فکر چھوڑیں۔۔۔ پاکستان پوسٹ نے سنادی بڑی خوشخبری

پاکستان پوسٹ سے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ہونے والا ہے، وفاقی وزیر مراد سعید نے ملک بھر سے 35 ہزار نوجوانوں کو پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ کم پڑھے لکھے نوجوان بھی روزگار کے حصول کے لئے انٹرن شپ کر سکیں گے۔ نوجوانوں کو ای کامرس، انشورنس ایجنسیز اور پارسل ڈیلیوری کی ٹریننگ دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 12 سروسز کی ٹریننگ کے ذریعے نوجوان اپنا کاروبار خود شروع کر سکتے ہیں۔ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز بیک وقت ملک بھر کے 1200 پوسٹ آفسز سے ہوگا۔
انٹرن شپ پروگرام کا پہلا سیشن 4 نومبر سے شروع کر دیا جائے گا۔ نوجوان پاکستان پوسٹ کی ویب سایٹ پر انٹرن شپ پروگرام کے لئے رجسٹر ہوں۔