آئیڈیا لے آئیں اور 20 لاکھ روپے انعام لے جائیں، فواد چوہدری کا عوام کو کھلا چیلنج

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عوام سے رائے طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ناکوں سے جان چھڑانے کیلئے ٹیکنالوجی کے ذریعے آسان حل بتائیں اور انعام حاصل کریں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے عوام کو کھلا چیلنج دے دیا۔ پولیس ناکوں سے جان چھڑانے کے مشن پر وزیر سائنس نے عوام سے مدد مانگ لی۔

Hi there! How can we get rid of Police Nakas (search points) come up with technology solutions, we ll award 2 Million to the winning idea…. you have three weeks get-set-go
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 11, 2019
فواد چوہدری نے متبادل آئیڈیا دینے پر انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیس ناکوں کا توڑ کرنے کا طریقہ بتائیں اور انعام پائیں۔ بہترین آئیڈیا دینے والے کو 20 لاکھ روپے انعام ملے گا۔ 3 ہفتوں کے اندر اپنے آئیڈیاز جمع کروائیں۔