پنجاب حکومت نے مولانا کے جلسے میں کس کی یلغار بھیجنے کی تیاری کی ہوئی ہے؟؟؟ نبیل گبول نے پول کھول دیا

مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے 27 سے 31 اکتوبر کر دی ہے اور پیپلز پارٹی کے علاوہ نوازشریف بھی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں تاہم کچھ دن قبل پی پی رہنما نبیل گبول کی جانب سے مارچ سے متعلق کیا جانے والا ٹویٹ ایک مرتبہ پھر سے صارفین کی توجہ کا مرکز بن…
پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے پانچ اکتوبر کو ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ” سیاست پی کے “ کو مینشن کیا اور کہا کہ ”پنجاب حکومت نے اپنی تمام ضلعی حکومتوں کو ہزاروں کی تعداد میں ڈینگی مچھر اکھٹے کرنے کی ہدایت کر دی ہے جو کہ حزب اختلاف کے 27 اکتوبر کے مارچ پر استعمال کیے جائیں گے تاہم پیپلز پارٹی کی شمولیت کا فیصلہ سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔“

JUI Moulana Fazal has also asked his people to gather net to avoid this situation .
— Nabil Gabol (@Nabilgabol) October 5, 2019
نبیل گبول نے اس کے ساتھ ہی ایک اور ٹویٹ بھی کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے لوگوں کو بھی اس سے بچنے کیلئے جالیاں جمع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔