سعودی ساحل کے قریب ایرانی آئل ٹینکر پر کس نے اور کہاں سے کیا راکٹ حملہ؟ راکٹ حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کیا ہونے جا رہا؟ جان لیں اس خبر میں

سعودی ساحل کے قریب ایرانی آئل ٹینکر پر راکٹ حملے کے نتیجے میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی اور ٹینکر سے خام تیل سمندر میں گر کر ضائع ہوگیا۔
سعودی بندرگاہ سے 100 کلومیٹر فاصلے پر ایرانی آئل ٹینکر میں اچانک زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گئے۔
آئل ٹینکر کا ایک حصہ تباہ ہونے کے باعث تیل بحیرہ احمر میں لیک ہونا شروع ہوگیا۔
سعودی میڈیا نے انکشاف کیا کہ دھماکا آئل ٹینکر کو لگنے والے دو راکٹوں کی وجہ سے ہوا تاہم یہ حملہ کس کی جانب سے کیا گیا اس حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔