حسین نواز اور شہباز شریف کو جو ہدایات کی کاپی دی گئی، ان میں کیا کچھ کہا گیا؟ پرویز رشید نے واضح کردیا

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہاہے کہ آزادی مارچ اور دھرنے میں شرکت کے حوالے سے حسین نواز کو بھی نواز شریف کی انہی ہدایات کی ایک کاپی دی گئی ہے جو شہباز شریف کودی گئی ہیں۔
پرویز رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی مقاصد اور مطالبوں سے سب ہی اتفاق کرتے ہیں اور شہباز شریف بھی مولانا فضل الرحمان کی رائے سے اتفاق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبا زشریف سمجھتے تھے کہ دھرنے کی اوقات کار میں کوئی تبدیلی کرلینی چاہئے تاکہ ہم کو تیاری کرنے کا وقت ملے سکے ۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جانب سے جو ہدایات شہباز شریف کو ملیں گی اور جو ہدایات شہباز شریف سے کارکنوں کو ملیں گی ، اس کی ایک کاپی حسین نواز کو بھی دے دی گئی تاکہ گرفتاریاں ہونے کی صورت میں مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا تسلسل برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ حسین نواز کو بھی وہی ہدایات دی گئی ہیں جو شہباز شریف کے پاس ہیں۔