حسن علی کی کمر میں درد شادی کے بعد کیوں ہوا؟ پی سی بی نے سب کچھ بتا دیا اور آپ بھی جان لیں اس خبر میں

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کمر کی تکلیف سے تیزی سے چھٹکارا پارہے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ حسن علی تاحال مکمل طور پر فٹ نہیں ہوئے ہیں تاہم کمر درد کا خاتمے کے لیے حسن علی کا ری ہیب جاری ہے۔ وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا پہلا ہاف نہیں کھیل پائیں گے لیکن دوسرے ہاف میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ حسن علی سینٹرل پنجاب کی ٹیم کا حصہ ہیں جس کی کپتانی کے فرائض بابر اعظم سر انجام دے رہے ہیں۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 13اکتوبر سے 24اکتوبر تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ حسن علی کو کمر کی تکلیف شادی کے بعد ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف میچز میں بھی حصہ نہ لے پائے۔