تبدیلی سرکار کی معیشت میں مثبت تبدیلی، خسارے میں کمی اور درآمدات میں ریکارڈ اضافہ

عوام کیلئے خوشخبری، تبدیلی سرکار کی معیشت میں مثبت تبدیلی کی خبریں آنے لگیں، رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں تجارتی خسارہ پینتیس فیصد کم ہوگیا۔
گزشتہ برس پہلی سہہ ماہی میں خسارہ آٹھ ارب انناسی کروڑ سے کم ہو کر پانچ ارب باہتر کروڑ ڈالر رہا تجارتی خسارے میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق تجارتی خسارہ جولائی سے ستمبر تک 5 ارب 72 کروڑ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال جولائی تا ستمبر تجارتی خسارہ 8 ارب 79 کروڑ ڈالر تھا۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ جولائی تا ستمبر برآمدات میں 2.75 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، اور  پہلی سہ ماہی میں برآمدات 5 ارب 52 کروڑ ڈالرز رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں درآمدات میں 20.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور جولائی تا ستمبر درآمدات 11 ارب 25 کروڑ ڈالرز رہیں۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ستمبر 2019 میں برآمدات میں 2.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ ایک ارب77 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ ستمبر میں درآمدات میں 13.90 فیصد کمی ہوئی اور درآمدات 3 ارب 78 کروڑ ڈالر رہیں،  تجارتی خسارہ 2 ارب ڈیڑھ کروڑ ڈالرکم ہوا۔