ترکی کا شام میں فوجی آپریشن، عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب، اہم فیصلہ متوقع

ترکی کے شام میں جاری فوجی آپریشن سے خطے میں کشیدگی کے باعث عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
عرب لیگ نے ترکی کی شام میں فوجی کارروائی کے پیش نظر آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ عرب لیگ کااجلاس مصر کی درخواست پر بلایا گیا ہے اجلاس آج قاہرہ میں ہوگا۔ 
عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ ترکی کے شام میں جاری آپریشن سے خطے میں منفی اثرات مرتب ہوں گئے اور خطے کی صورتحال پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔
دوسری جانب ترکی کے شام میں فوجی آپریشن کے خلاف اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بغیر کسی اتفاق رائے کے ملتوی ہو گیا۔