ترک فوج نے سرحد کے قریب اہم شامی قصبے پر قبضہ کر لیا, ترک خکومت کا بڑا دعوی سامنے آگیا

ترکی کی شامی کرد ملیشیا کے خلاف کارروائی جاری ہے اور ترک فوج نے سرحد کے قریب اہم شامی قصبے پر قبضے کا دعویٰ کر لیا ہے۔
ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن پیس سپرنگ کامیابی سے جاری ہے اور ترک فوج نے اہم سرحدی قصبے راس العین کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ادھر کردوں کی سربراہی میں لڑنے والے سیریئن ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ ترک افواج کی کئی گھنٹوں سے جاری رہنے والی بھاری شیلنگ کے باعث ایک حکمت عملی کے تحت وہ پیچھے ہٹے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چار روز سے جاری ترک فوج کی اس کارروائی میں 74 کرد ملیشیا ہلاک ہوئے ہیں۔